فرانس سے تعلقات کے خاتمے پر پاکستان کی قومی اسمبلی میں غور
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ اسلام آباد فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات کے خاتمے کا جائزہ لے رہا ہے
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ اس ملک کے مسلمان پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی شان میں توہین آمیز اقدامات ہرگز برداشت نہیں کریں گے، لہذا فرانس کے ساتھ تعلقات کا خاتمہ پارلیمنٹ کے ایجنڈے میں قرار دیا جا رہا ہے۔
گذشتہ دنوں شان رسالت میں فرانسیسی صدر کے اسلام دشمن اور گستاخانہ بیانات کے خلاف اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں پرزور مظاہرے کئے گئے تھے۔
پاکستانی مظاہرین نے فرانس کے پرچم اور اس ملک کے صدر کی تصویریں نذر آتش کر کے اسلام آباد سے فرانس کے سفیر کو باہر نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔
فرانس کے صدر نے شرمناک بیان میں کہا تھا کہ ان کا ملک شان رسالت میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ میکرون کے اس بیان پر پوری دنیا کے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔