پاکستان میں کورونا سے مزید 84 افراد جاں بحق، 2 ہزار کی حالت تشویشناک
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 84 افراد انتقال کرگئے، اس طرح اس وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد9 ہزار 164ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں 39 ہزار 171 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 62 لاکھ 16 ہزار 060 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 972 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 494 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت پاکستان میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 42 ہزار 478 ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 447 کی حالت تشویشناک ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 ہزار 261 افراد نے کورونا کو شکست دے دی جس کے بعد اس وبا کے خلاف جاری جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 99 ہزار 852 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتا جا سکتا ہے۔