پاکستان کے سابق وزیر دفاع کی گرفتاری پر مسلم لیگ (ن) کا رد عمل
نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی کے مشاورتی اجلاس کے بعد سابق وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور سنیئر رہنما خواجہ آصف کی گرفتاری پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو خواجہ آصف کو چھوڑنا پڑے گا۔
انہوں ںے کہا کہ خواجہ آصف کو گرفتارنہیں بلکہ اغوا کیا گیا ہےعدلیہ کو اس پر چپ نہیں رہنا چاہیے
مریم نواز ںے کہا کہ خواجہ آصف نے مجھے 2 باتیں بتائیں خواجہ آصف کو کسی نے اپنے پاس بلایا اور کہا کہ نواز شریف کو چھوڑ دیں خواجہ آصف نے نواز شریف کو چھوڑنے سے انکار کر دیا جس پر خواجہ آصف کو کہا گیا کہ اگر نواز شریف کو نہیں چھوڑیں گے تو پھر نتائج کے لیے تیار رہیں۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر دفاع اور وزیر خارجہ خواجہ آصف کو کل آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے خواجہ آصف سے ان کے اثاثوں سے متعلق تفصیلات پوچھیں تھیں تاہم انہوں نے تسلی بخش جواب نہیں دیا جس پر نیب نے یہ قدم اٹھایا۔