Jan ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۱ Asia/Tehran
  • عمران خان کا دورۂ لاہور ملتوی، بالآخر کوئٹہ جانے کو تیار ہو گئے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو آج ایک روزہ دورے پر لاہور جانا تھا تاہم ان کا دورہ ملتوی ہو گیا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنا دورہ لاہور ملتوی کر دیا ہے جس کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئٹہ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ چند گھنٹوں میں کوئٹہ پہنچ سکتے ہیں۔

اس بات کی تصدیق پاکستان کے وزیر داخلہ کے آج کے اس بیان سے بھی کی جا سکتی ہے جس میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کسی وقت بھی کوئٹہ روانہ ہوسکتے ہیں، میری بھی یہی رائے تھی کہ وزیراعظم کو کوئٹہ جانا چاہیے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو آج ایک روزہ دورے پر لاہور جانا تھا تاہم پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا دورۂ لاہور نامعلوم وجوہات کی وجہ سے ملتوی ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ 4 جنوری 2020ء کو مچھ میں واقع کوئلے کی کان میں مزدوری  کرنے والے 11 شیعہ کانکنوں کو داعش کے دہشتگردوں نے ہاتھ پیر باندھ کر بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد شہداء کی لاشوں کو سڑک پر رکھ کر تاحال احتجاج کیا جا رہا ہے۔

شہداء کے لواحقین اور دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ جب تک وزیراعظم عمران خان آ کر آئندہ ایسے واقعات نہ ہونے کی عملی یقین دہانی نہیں کرواتے اس وقت تک دھرنا جاری رہے گا اور شہداء کی تدفین نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے: 

سانحہ مچھ کے خلاف دھرنا جاری، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او برطرف

سانحہ مچھ کے خلاف پورے پاکستان میں دھرنے جاری

شہداء کی تدفین کیلئے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کی جانب سے لواحقین کو منانے کی کوشش

ٹیگس