Feb ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں فائرنگ  سے 3 دہشتگردوں سمیت 7 افراد ہلاک

پاکستان میں فائرنگ سے 4 افراد جبکہ آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

کراچی کے علاقے انکل سریا اسپتال کے سامنے نامعلوم افراد نے ہنڈا سٹی کار (نمبر AEN-548) پر فائرنگ کرکے لڑکی سمیت 4 معروف ٹک ٹاکر کو ہلاک کردیا۔ مقتولہ خاتون کی شناخت معروف ٹک ٹاکر 32 سالہ مسکان شیخ کے نام سے کی گئی۔

 ہلاک ہونے والوں میں 29 سالہ صدام حسین، 24 سالہ سید ریحان شاہ اور 25 سالہ عامر خان شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول صدام اور ریحان پولیس قومی رضا کار تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق مزکورہ چاروں افراد کار میں جا رہے تھے کہ تعاقب میں آنے والے رکشے میں سوار افراد نے انکل سریا اسپتال کے قریب ہنڈا سٹی کار پرعقب سے فائرنگ کی اوررکشا سمیت فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 9 خول حاصل کرکے فارنزک لیبارٹری بھیج دیے، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز کی لوئر دیر میں پاک افغان سرحد کے قریب آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں ان کے قبضے سے اسلحہ، بارود اور دستی بم بھی برآمد کر لئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد 2019ء میں سوات میں ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں ملوث تھے۔ یہ دہشت گرد پاکستان میں متعدد عمائدین کو بھی نشانہ بنانے کی پلاننگ ملوث تھے۔

ٹیگس