May ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
  • مسئلہ فلسطین پر پاکستانی وزیرخارجہ کی نیوریارک میں سفارتکاری

پاکستان کے وزیرخارجہ مسئلہ فلسطین کے مستقل اور پائیدار حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے غزہ پر صیہونی جارحیت بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

نیویارک میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزارئے خارجہ کے ضمنی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو فلسطین کے عوام کے خلاف اپنی جارحیت ختم کرنے پر مجبور کرے اور فلسطین کے مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات عمل میں لائے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور فلسطین کے مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کے لیے ایک مضبوط پیغام بھیجے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کا ملک غزہ پر صیہونی جارحیت، فلسطینی نمازیوں پر حملے ، مسجد الاقصی کے تقدس کی پامالی اور فلسطینیوں کو جبری طور پر بے دخل کرنے اور ان کے مکانوں کو مسمار کرنے کی مذمت کرتا ہے۔

پاکستان کے وزیرخارجہ نے نیویارک میں فلسطین، ترکی اور تیونس کے وزرائے خارجہ سے ملاقات اور مسئلہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

 

ٹیگس