Jul ۰۹, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۸ Asia/Tehran
  • بحران افغانستان کے حل میں ایران کا کردار اہم ہے: پاکستانی وزیر خارجہ

پاکستان کے وزیر خارجہ نے تہران میں بین الافغان اجلاس کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کے بارے میں ایران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے سامنے بیان دیتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بحران افغانستان کے حل میں ایران کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان کے بارے میں ایران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور تہران کے علاقائی کردار کو انتہائی اہم تصور کرتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے مسئلہ پر پاکستان کے تنہا ہونے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر انگلی اٹھانے والا امریکا، پاکستان کو اپنا مددگار کہہ رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیئے: سابق افغان صدر نے ایران کی قدردانی کی

انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ امریکا کا کہنا ہے کہ افغانستان سے انخلا اکتیس اگست تک مکمل ہو جائے گا لیکن خطے اور پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رہے گا۔ پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان سے متعلق ہماری حکومت کی پالیسی واضح ہے، ہم وہاں امن و استحکام کے خواہاں ہیں اور ماضی کی غلطیاں دہرانا نہیں چاہتے۔

ٹیگس