افغانستان کے موضوع پر واشنگٹن اور اسلام آباد میں اختلاف
پاکستان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے سلسلے میں اسلام آباد اور واشنگٹن کے موقف میں اختلاف پایا جاتا ہے۔
ارنا نیوز کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائڈ لائن پر خارجہ امور کونسل کی نشست میں امریکہ کے ساتھ تعلقات، علاقائی مسائل، افغانستان کی صورتحال، ہندوستان کے ساتھ تعلقات اور عالمی برادری کے تعاون جیسے موضوعات پر گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کو لے کر واشنگٹن کے ساتھ اختلافات کا ذکر ایسے عالم میں کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکہ کے وزیر خارجہ اسلام آباد پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ اُس نے طالبان اور دہشتگرد عناصر کو ملک میں پناہ دے رکھی ہے۔
بلینکن نے کہا تھا کہ واشنگٹن اسلام آباد کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کرے گا۔قریشی نے خارجہ امور کونسل کی نشست میں کہا کہ نوے کی دہائی میں افغانستان کا محاصرہ ایک غلطی تھی اور اس کو پھر سے دہرانا ایک اور غلطی ہوگی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر افغانستان عدم استحکام اور تنہائی کا شکار ہو گیا تو پھر اسکی وہی حالت ہوگی جسکی جستجو میں دہشتگرد گروہ رہا کرتے ہیں۔