پاکستانی بحریہ کا ملک کی سمندری حدود میں ایک بار پھر ہندوستانی آبدوز کا راستہ روکنے کا دعوی
Oct ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۵ Asia/Tehran
پاکستان نے اپنے سمندری حدود میں ہندوستان کی ایک آبدوز کا راستہ روکنے کا دعوی کیا ہے۔
ارنا کے مطابق، پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں دعوی کیا: یہ تیسری بار ہے جب پاکستان کی سمندری حدود میں ہندوستان کی آبدوز کی پہچان کی گئی اور اسے اشتعال انگیز و غیر قانونی اقدام سے روکا گیا۔
اس پہلے مارچ 2019 میں پاکستانی بحریہ نے ملک کے بحری حدود میں ہندوستان کی بہت ہی پیشرفتہ آبدوز کا راستہ روکنے اور اسے کھدیڑنے کا دعوی کیا تھا۔
بر صغیر میں اسلام آباد و نئی دہلی روایتی رقیب کی حیثیت سے ایک دوسرے پر زمینی، سمندری اور ہوائی حدود میں خطرناک کھیل کا الزام لگاتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان اس سال فروری کے وسط میں کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر پائیدار جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا، بتایا جاتا ہے کہ اس جنگ بندی کی ابھی تک خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔