سعودی ولیعہد کی دعوت پر پاکستانی وزیر اعظم ریاض پہنچے
Oct ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق عمران خان سعودی ولی عہد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب گئے ہیں۔ اس دورے میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی، ملک امین اسلم اور کابینہ کے دیگر ارکان بھی شامل ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ عمران خان اس دورے میں سعودی رہنماؤں سے ملاقات اور باہمی روابط پر گفتگو اور معاشی نیز تجارتی تعلقات کے فروغ کی راہوں کا جائزہ لیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان، اپنے اس دورے میں، میڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹیو سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ کانفرنس سعودی ولی عہد بن سلمان کی ہدایت پر ہو رہی ہے۔