Oct ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
  • پاکستان: پولیس وین پر فائرنگ سے 4 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

واردات کے بعد حملہ آور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں میانوالی روڈ پر واقع زین الدین فلنگ اسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد پولیس کی گشتی ٹیم پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق اہلکاروں  میں اے ایس آئی یعقوب خان بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کرلئے گئے ہیں، مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ پولیس وین میں سوار اہلکاروں پر 2 موٹرسائیکلوں پر سوار نامعلوم ملزمان نے اس وقت اندھا دھند فائرنگ کر دی جب وہ لکی میانوالی روڈ پر گشت کر رہے تھے ، واردات کے بعد حملہ آور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔

 

ٹیگس