Nov ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۷:۱۲ Asia/Tehran
  • لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر،نئی دہلی دوسرے نمبر پر

لاہور کو دنیا کا آلودہ ترین شہر جبکہ ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کو دنیا کا دوسرا سب سے آلودہ شہر قرار دیا گیا ہے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں منگل کو ایئر کوالٹی انڈیکس دو سو نواسی ریکارڈ کیا گیا لیکن بین الاقوامی مانیٹرنگ اداروں نے لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس تین سو ستانوے بتایا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستان کے روزنامہ ڈان کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی صورتحال زیادہ خراب ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق لاہور کے صنعتی علاقے کوٹ لکھپت میں ایئر کوالٹی انڈیکس پانچ سو سے بھی تجاوز کر چکا ہے، فتح گڑھ میں یہ سطح چار سو کے قریب ریکارڈ کی گئی اور رائیونڈ میں جو سرسبز و شاداب علاقہ شمار ہوتا ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس چار سو تین، تک پہنچ گیا۔
رپورٹوں کے مطابق فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور کے بعد دنیا میں دوسرا نمبر ہندوستان کے دارادلحکومت نئی دہلی کا بتایا گیا ہے، البتہ دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس لاہور سے بہت کم، اور ایک سو ستاسی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ٹیگس