Nov ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • لاہور فضائی آلودگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر

لاہور فضائی آلودگی کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق پیر کی صبح لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس دو سو اکہتر ریکارڈ کیا گیا ۔ فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور کے بعد ہندوستان کے شہر کولکتہ کا دوسرا نمبر ہے جہاں پیر کو ایئر کوالٹی انڈیکس دو سو اڑتیس ریکارڈ کیا گیا اور دہلی تیسرے نمبر پر آگیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق دہلی میں پیر کو ایئر کوالٹی انڈیکس دو سو چوبیس ریکارڈ کیا گیا ۔

یاد رہے کہ دہلی میں فضائی آلودگی میں خطرناک اضافے کے بعد ہندوستانی سپریم کورٹ نے مرکزی اور دہلی کی ریاستی حکومتوں کی سرزنش کی تھی اور فضائی آلودگی کم کرنے کے لئے فوری اقدامات کاحکم دیا تھا۔

ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی ایک سو پچاس سے بڑھ جائے تو صحت کے لئے مضر سمجھی جاتی ہے۔ ایک سو اکیاون سے دو سو تک مضر صحت، دو سو ایک سے تین سو تک انتہائی مضر صحت اور تین سو ایک سے زائد خطرناک سمجھی جاتی ہے۔

ٹیگس