Nov ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۴ Asia/Tehran
  • فضائی آلودگی کے باعث لاہور میں دو روز کی چھٹی کا اعلان

لاہور میں فضائی آلودگی اور اسموگ کے باعث سبھی دفاتراور تعلیمی اداروں کو ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق لاہور سمیت پاکستان کے صوبہ پنجاب کے متعدد شہر مسلسل اسموگ کی لپیٹ میں ہیں اور فضائی آلودگی پریشان کن حدتک بڑھ گئی ہے۔
رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وسطی علاقے منگل کو بھی شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں اور دنیا کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پاکستان کا دوسرا بڑا شہر لاہور دوسرے نمبر پر ہے۔
حکومتِ پنجاب نے بڑھتے ہوئے اسموگ اور فضائی آلودگی کے پیشِ نظر لاہور میں سبھی نجی و سرکاری دفاتر، کالجوں، اسکولوں اور دیگر اعلی تعلیمی اداروں کو ہفتے اور پیر کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس فیصلے کا اطلاق ستائیس نومبر سے پندرہ جنوری دو ہزار بائیس تک ہوگا۔

ٹیگس