Dec ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
  • لاہور میں آلودگی، ایک ہفتے کیلئے اسکول اور نجی دفاتر بند کرنے پرغور

لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ لاہور میں آلودگی کی وجہ سے ایک ہفتے کی موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنی پڑسکتی ہے اور ایک ہفتے کیلئے اسکول، نجی دفاتر بند کرنا پڑسکتے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے خاتمے سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نے عدالت کو بتایا کہ کچھ دنوں سے اسموگ میں بہتری آئی ہے، ایک ہفتے کی مہلت دیں، اسموگ میں مزید بہتری آئے گی۔

واضح رہے کہ لاہور شہر میں اسموگ کا راج برقرار ہے۔ اسموگ کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔

فضائی آلودگی کےاعتبار سے پاکستان کا شہرلاہور ان دنوں دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں کے منظر دھندلا گئے ہیں۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 261 جبکہ کراچی میں 168 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارت کا شہر دہلی آج دوسرے جبکہ کولکتہ چوتھے نمبر پر ہے۔

ٹیگس