Dec ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۶ Asia/Tehran
  • پاکستان کا شہر لاہور تیسرا اور دہلی دوسرا بڑا آلودہ شہر

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں جمعے کو لاہور تیسرے، پڑوسی ملک افغانستان کا دارالحکومت کابل پہلے، اور ہندوستان کا دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر پر ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کابل کی فضاء جمعے کو انتہائی آلودہ رہی اور دنیا کا آلودہ ترین شہر بنا۔ اس فہرست میں دہلی دوسرے، لاہور تیسرے اور  نیپال کا دارالحکومت کاٹھمانڈو چوتھے نمبر پر ہے۔ 

 ایئرکوالٹی انڈیکس کی آلودگی کے حوالے سے  کی گئی درجہ بندی میں بہاول پور  پہلے، فیصل آباد  دوسرے اور ملتان تیسرے نمبر پر ہے۔ اس فہرست میں پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی دسویں نمبر پرہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق ایک سو اکیاون سے دو سو درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہوتی ہے۔ جبکہ تین سو ایک سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

 

ٹیگس