پاکستان میں اومیکرون کے کیسز میں اضافہ
Jan ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۷:۲۰ Asia/Tehran
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی ہے ۔
پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق پنجاب میں کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں صحافیوں کو بتایا کہ صوبے میں اومیکرون کے مریضوں کی تعداد ایک سو ستر ہوگئی ہے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ خود لاہور میں اومیکرون کے مریضوں کی تعداد ستر ہوچکی ہے۔
اسی کے ساتھ کراچی میں بھی اومیکرون کے تیزی سے پھیلنے کی خبر ہے ۔پاکستان کے وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔انھوں نے اسی کے ساتھ خبردار کیا ہے کہ ملک میں کورونا کی نئی لہر کے آثار نمایاں ہوگئے ہیں ۔