Feb ۲۳, ۲۰۲۲ ۲۰:۳۴ Asia/Tehran
  • عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کا عدم اعتماد کی تحریک لانے پر اتفاق

پاکستان میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر اپوزیشن جماعتیں متفق ہوگئی ہیں اور کامیابی کی صورت میں شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے

پاکستان کی متحدہ اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اچانک چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور تحریک کی کامیابی کی صورت میں مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کی تجویز پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔

پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق شہباز شریف کا نام بطور وزیر اعظم سابق صدر آصف علی زرداری نے پیش کیا جس کی مولانا فضل الرحمن نے حمایت کی۔ قبل ازیں آصف زرداری ایک وفد کے ہمراہ لاہور میں شہباز شریف کی رہائشگاہ پہنچے جہاں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی پہلے سے موجود تھے اور انہوں نے بھی شہباز شریف کے ساتھ مل کر آصف زرداری اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔

آصف زرداری کے ہمراہ پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور یوسف رضا گیلانی بھی تھے - اجلاس کے دوران اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ ایوان میں تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے ممبران کی ضروری حمایت حاصل ہے۔ اس درمیان مولانا فضل الرحمن نے چودھری برادران سے بھی ملاقات کی اور ان سے بھی تحریک عدم اعتماد کی حمایت کی درخواست کردی۔

ٹیگس