Mar ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۹ Asia/Tehran
  • بلوچستان میں دھماکہ 3 افراد جاں بحق 28 زخمی

بلوچستان کے ضلع سبی کے جیل روڈ پر خوفناک دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہو گئے۔

سبی ڈسٹرکٹ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سرور ہاشمی نے بتایا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 3 افراد کی لاشیں اور 28 زخمی اسپتال لائے گئے ہیں۔

دھماکے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

صوبائی وزیر احسان شاہ نے بتایا ہے کہ سبی میں ہونے والے دھماکے کے بعد سبی اور کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

امدادی اداروں کے رضا کار بھی جائے دھماکا پہنچ گئے جنہوں نے علاقے میں امدادی کارروائیاں انجام دیں۔

جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو سبی ڈسٹرکٹ اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سبی بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔

کوئٹہ سے جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے سبی کے تاریخی میلے کو سبو تاژ کرنے کی کوشش کی۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی کا واقعہ محنت کشوں کے روزگار کے خلاف سازش ہے، ترقیاتی عمل کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

ٹیگس