Apr ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مقدمے کی سماعت

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف بدھ کو مقدمے کی سماعت ہوئی۔

ایک مقدمے کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی جو مولوی اقبال حیدر نامی ایک شہری نے دائر کیا تھا۔ اس مقدے میں درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا نام ایکزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا جائے ۔ اس اپیل میں سابق وزیر اعظم عمران خان پر ملک کا مفاد داؤ پر لگانے کا الزام لگایا گیا ہے ۔ مولوی اقبال حیدر کی اس اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ سماعت کررہی ہے۔

دوسری طرف الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت بدھ کو بھی جاری رہی۔ بدھ کی سماعت کے دوران درخواست گزار اکبر ایس بابر اور پاکستان تحریک انصاف کے وکیل انور منصور نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تین رکنی بینچ کے سامنے اپنے اپنے دلائل پیش کئے۔

یاد رہے کہ پاکستان الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے ایک منحرف رکن اکبر ایس بابر نے فارن فنڈنگ کا یہ مقدمہ دائر کیا ہے۔ اکبر ایس بابر کا الزام ہے کہ دو آف شور کمپنیوں کے ذریعے لاکھوں ڈالر کی رقم پی ٹی آئی کے کھاتوں میں منتقل کی گئی ہے اور پارٹی نے یہ بینک کھاتے خفیہ رکھے ہیں۔

ٹیگس