May ۱۷, ۲۰۲۲ ۲۰:۱۶ Asia/Tehran
  • ایران میں پاکستان کی تائیکوانڈو ٹیم کا تربیتی کیمپ

پاکستان کے تائیکوانڈو فیڈریشن نے، جس نے ایران کی تائیکوانڈو قومی ٹیم کے سابق کپتان کو پاکستانی تائیکوانڈو ٹیم کا کوچ بھی مقرر کیا ہے، ایران پاکستانی تائیکوانڈو ٹیم کا تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تائیکوانڈو فیڈریشن حکام نے تائیکوانڈو کے شعبے میں عالمی سطح پر پاکستان کا مقام اوپر لے جانے کے مقصد سے اپنی ٹیم کے ایرانی کوچ یوسف کرمی کے تجربات سے استفادہ اور خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے کے مطابق ایران میں تائیکوانڈو ٹیم کے لئے ایک تربیتی کمیپ لگایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کے تائیکوانڈو فیڈریشن کے سربراہ وسیم احمد نے اسلام آباد میں ارنا سے گفتکو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران میں تربیتی کیمپ لگائے جانے کا مقصد ایشیائی اور مسلم ملکوں کے تائیکوانڈو مقابلوں میں پاکستان کی تائیکوانڈو ٹیم کی جانب سے بہتر کارکردگی کا مظاہر کرنے کے لئے تیاری کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بارے ایرانی کوچ یوسف کرمی ہم آہنگی کے لئے ایران واپس گئے ہیں اور امید ہے کہ ایران میں جلد سے جلد پندرہ روزہ تربیتی کیمپ لگایا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ دو پڑوسی اور مسلم نیز دوست ملکوں کی حیثیت سے ایران اور پاکستان کے درمیان کھیل سمیت مختلف شعبوں میں خوشگوار تعاون جاری ہے۔ 

ٹیگس