پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان جنگ بندی
May ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
پاکستان اور ٹی ٹی پی نے غیر معینہ مدت کیلئے جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے
پاکستانی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کا اعلان ، کابل میں پاکستانی وفد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان مذاکرات کے بعد کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جون میں ہوگا۔
واضح رہے کہ روان ماہ افغان طالبان حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللّٰہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستانی حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان کابل میں مذاکرات میں عبوری جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ افغان حکومت نے پاکستانی حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کیا ۔