Jun ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۹ Asia/Tehran
  • اسلامی اتحاد و وحدت کے لئے تہران اور ریاض دونوں کے ساتھ تعلقات اہم ہیں: شہباز شریف

پاکستان کے وزیر اعظم نے اسلامی اتحاد و وحدت کے لئے تہران اور ریاض کے ساتھ اسلام آباد کے تعلقات کو اہم قرار دیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترک نیوز ایجنسی آناتولیہ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں اسلام آباد کی کاوشوں کا ذکر کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہم بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم امت اسلامیہ میں اتحاد و بھائی چارے کے قیام کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
شہباز شریف نے ایران و سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے حوالے سے کہا کہ ہردن دونوں ممالک کے اسلام آباد کے تعلقات کی بازگشت مشترکہ اعتقادات، اقدار، تاریخ اور ثقافت کی جانب ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے ریاض کے ساتھ جس سطح کے برادرانہ اور اچھے تعلقات ہیں اُسی سطح کے تعلقات اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے فاؤنڈنگ رکن کی حیثیت سے پاکستان نے ہمیشہ مسلمانوں کے اغراض و مقاصد کی حمایت کی ہے۔
یاد رہے کہ شہباز شریف پاکستان اور ترکی کے باہمی سفارتی تعلقات کی پچھہترویں سالگرہ کی مناسبت سے ترکی کے دورے پر ہیں۔

 

ٹیگس