Jun ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۰:۱۹ Asia/Tehran
  • پاکستان؛  فوجی چیک پوسٹ پر حملہ، ایک فوجی جاں بحق

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

سحر نیوز پاکستان: پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایک اور دو جون کی درمیانی شب دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں فوجی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جسے فوجی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا تاہم دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے28  سالہ سپاہی حامد علی جاں بحق ہو گیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ فوج دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے اور فوج کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ٹیگس