Jun ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۹ Asia/Tehran
  • عمران خان کا حکومت پر شدید حملہ

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان موجودہ حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کی آزادی کے لئے جنگ لڑتا رہوں گا زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے

سحر نیوز/پاکستان: تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کا بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ جب تک زندہ ہوں بقول ان کے اپنی قوم کی آزادی کی جنگ لڑتا رہوں گا۔انہوں نے موجودہ حکمرانوں پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاست نہیں بلکہ بقول ان کے ان چوروں اور غلاموں کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔

اس سے پہلے عمران خان نے اپنے ایک اور بیان میں کہا تھا کہ کچھ دنوں میں ملک بھر میں احتجاجی تحریک کا اعلان کردوں گا۔ انہوں نے نیشنل کونسل کی تقریب میں شریک لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ چوروں کا ٹولہ ایک ساتھ ہوگیا ہے لیکن عوام آپ کے ساتھ ہیں۔

ٹیگس