Jul ۰۳, ۲۰۲۲ ۰۷:۲۲ Asia/Tehran
  • پاکستان اور ہندوستان کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

پاکستان نے اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن کو پاکستان میں زیر حراست 682 ہندوستانی قیدیوں کی فہرست فراہم کردی ہے جن میں 49 شہری اور 633 ماہی گیر شامل ہیں۔

ہندوستانی حکومت نے بھی نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن کو ہندوستان میں 461 پاکستانی قیدیوں کی فہرست فراہم کردی ہے جن میں 345 شہری اور 116 ماہی گیر شامل ہیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ اقدام پاکستان اور ہندوستان کے درمیان قونصلر رسائی کے معاہدے کی شق (i) سے مطابقت رکھتا ہے جس پر 21 مئی 2008 کو دستخط کیے گئے تھے، اس کے تحت دونوں ممالک کو ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرنا ہوتا ہے۔

ٹیگس