Jul ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۲:۲۸ Asia/Tehran
  • شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی 4 دہشت گرد ہلاک، 3 فوجی زخمی

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 2 علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں 4 دہشت گرد ہلاک کردیے جبکہ پاک ستان اورافغانستان کی سرحد کے قریب ضلع خیبر میں ہونے والے حملے میں 3 فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے.

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک اور دہشتگرد اس وقت مارا گیا جب افغانستان سے دہشت گردوں نے کنجیرا اور وارگر چوکیوں کے قریب سرحدی باڑ کو توڑنے کی کوشش کی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مقابلے کے دوران ایک سیکیورٹی اہلکار ثاقب زخمی ہوگیا جسے میرام شاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

شمالی وزیرستان کے علاقے مداخیل میں ہوئے ایک اور مسلح حملے میں شیرشاہ نامی پولیو ورکر زخمی ہوگیا جسے میرعلی ہسپتال منتقل کیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مزید علاج کے لیے پشاور بھجوا دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں پاکستان و افغانستان سرحد کے قریب ایک فوجی چوکی پر حملے میں 3 فوجی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔

ٹیگس