Jul ۱۲, ۲۰۲۲ ۲۱:۵۴ Asia/Tehran
  • پاکستانی وزیراعظم کا پیٹرول کی قیمت میں کمی کا فیصلہ

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری طلب کرلی۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کا حکم دیا جہاں اوگرا سمیت دیگر وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عید پر عوام کو بڑی خوش خبری دینے کا فیصلہ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا بڑا فیصلہ کیا اور وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری مانگ لی۔

پاکستان کے زیر اعظم کے دفتر کے بیان ميں کہا گیا ہے کہ عوام نے قربانی دی، اس کا پورا پھل بھی انہیں ہی ملنا چاہیے۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں ہدایت کی کہ عوام نے مشکل وقت گزارا ہے، اب پورا ریلیف ملنا بھی ان کا حق ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'عالمی منڈی میں جتنی کمی ہوئی ہے، پوری شفافیت کے ساتھ عوام کو اس کی منتقلی یقینی بنائیں، سابق حکومت کی لائی مہنگائی سے ستائے عوام کی حتی المقدور اشک شوئی کرتے رہیں گے'۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 'اللہ تعالی کا فضل وکرم یوں ہی جاری رہا تو اِن شااللہ عوام کی زندگی میں مزید آسانیاں لائیں گے'۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کردیا تھا اور 30 جون کو پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 14 روپے 85 پیسے کا اضافہ کردیا تھا۔

ٹیگس