Jul ۱۶, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
  • پاکستان کے صوبے پنجاب میں ضمنی انتخابات کل ہوں گے

پنجاب کے 20 حلقوں کا انتخابی معرکہ کل اتوار کے روز فیصلہ کردے گا کہ تختِ لاہور پہ کس کا راج ہو گا۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کے اہم صوبے پنجاب کی 20 سیٹوں پہ ہونے والے ضمنی الیکشن کی کمپین کا وقت گذشتہ شب تمام ہو گیا ہے.

پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن نے پرجوش انتخابی مہم کے دوران جلسے، جلوس اور ریلیاں نکالی ہیں اور ایک دوسرے کی سیاست پر بھرپور وار کئے. پی ٹی آئی اور ن لیگ کی مقبولیت کا امتحان کل بروز اتوار ہو گا جس میں مجموعی طور پر 175 امیدوار آمنے سامنے ہیں.

پی پی 7 راولپنڈی، پی پی 83 خوشاب، پی پی 90 بھکر، فیصل آباد کے حلقہ پی پی 97، جھنگ میں 125، 127 اور شیخوپورہ میں پی پی 140 پر ضمنی انتخاب ہوگا۔ اس کے علاوہ لاہور کی نشست پی پی 158، 167، 168 اور پی پی 170 پر بھی ضمنی انتخاب ہوگا۔ساہیوال میں پی پی 202، پی پی 217 ملتان، لودھراں کے حلقہ پی پی 224 اور 228 پر بھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔بہاولنگر میں پی پی 237 اور مظفرگڑھ کے 3 حلقوں پی پی 237، 272، 273 پر ضمنی انتخاب ہوگا۔

ٹیگس