پاکستان میں دواؤں کی قلت شدت اختیار کرگئی
پاکستان میں دواؤں کے بحران میں شدت آگئی ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ بحرانی حالت صوبہ پنجاب میں ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ لاہورکے میو اسپتال میں ضروری دواؤں کی قلت کے باعث مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی دن سے مریضوں کو اسپتال سے ادویات نہیں مل رہی ہیں اور وہ بازار سے مہنگی دوائیں خریدنے پر مجبور ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ پریشانی کی بات یہ ہے کہ ملک میں بیہوشی کی دوائیں اورانجکشن ناپید ہوگئے ہیں اور انستھیسیا کی ادویات اور انجکشن کی عدم دستیابی کے نتیجے میں آپریشن متاثر ہورہے ہیں ۔
رپورٹ میں میڈیکل اسٹور مالکان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انہیں بخار، مرگی، جگر، بلڈ پریشراور خون پتلا کرنے والی دواؤں سمیت کئی ضروری ادویات کی شدید قلت کا سا منا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کی دواساز کمپنیوں نے سستی دوائیں بنانے سے انکار کردیا ہے۔