Aug ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۹ Asia/Tehran
  • شہباز گل کے ریمانڈ سے متعلق درخواست پر فیصلہ آج

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیشن جج کو پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کی نظرثانی درخواست آج ہی دوبارہ سن کر آج ہی فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

میڈیارپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہباز گل کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد ہونے کے خلاف درخواست کی سماعت کی اور فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بعد ازاں جاری کیے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف درخواست قابل سماعت ہےاور سیشن جج درخواست سن کر آج ہی میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ کریں۔

ہائی کورٹ کے جاری کردہ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج شہباز گل کی درخواست ضمانت کے ساتھ ریمانڈ کی نظرثانی درخواست بھی سنیں ۔ آخری اطلاع ملنے تک کیس کے بارے میں سیشن کورٹ کا فیصلہ سامنے نہیں آسکا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کو پولیس نے نواگست کو گرفتار کیاتھا۔ ان پر فوج کے خلاف بیان دینے اور غداری سمیت دس سنگین نوعیت کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

ٹیگس