شہباز گل کی درخواست ضمانت خارج
Aug ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
پاکستان میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت کی درخواست خارج کردی گئی ہے۔
پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی ضلع اور سیشن عدالت نے فوج کے خلاف بیان دینے اور بغاوت پر اکسانے کے کیس میں گرفتار، پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اور پی ٹی آئی کے ممتاز رہنما شہباز گل پر فوج کے خلاف بیان دینے اور بغاوت پر اکسانے کے الزام میں تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہوا تھا جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تھا ۔
شہباز گل کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد کی ضلع اور سیشن عدالت نے پیر کے دن سماعت کی تھی اور دونوں طرف کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا ۔ یہ فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے منگل کو گیارہ بجے سنادیا ۔