Sep ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۴:۳۰ Asia/Tehran
  • شھبازگل کی ضمانت پر رہائی

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی شہباز گل کی ضمانت منظور ہو گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اور پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کے احکامات صادر کردیئے ۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے بغاوت کے مقدمے میں اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی ۔

جمعرات کو ان کی ضمانت کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے سماعت کی ۔انھوں نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ضمانت منظور کرتے ہوئے، شہباز گل کی فوری رہائی کے احکامات صادر کردیئے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ  جب تک ٹھوس شواہد موجود نہ ہوں کسی کو ضمانت سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ انھوں نے کہا کہ  پاکستان کی مسلح افواج اتنی کمزور نہیں ہیں کہ کسی کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے ان پر اثر پڑے لیکن شہباز گل کے غیر ذمہ دارانہ بیان  کو کسی بھی طرح جسٹیفائی نہیں کیا جاسکتا۔

 

ٹیگس