شہباز گل معافی مانگنےکے لئے تیار
پاکستان میں تحریک انصاف کے گرفتار رہنما شہباز گل معافی مانگنے کے تیار ہوگئے ہیں۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اورپی ٹی آئی کے گرفتار رہنما ، شہبازگل کے وکیل نے پیر کو اسلام آباد کی ضلع اور سیشن عدالت کو بتایا ہے کہ شہبازگل معافی مانگنے کے لئے تیار ہیں ۔
شہبازگل کے وکیل نے اسی کے ساتھ اس بات پر اعتراض بھی کیا کہ پولیس سارے بیانات دکھا رہی ہے لیکن شہبازگل کا بیان نہیں دکھا رہی ہے۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پیر کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں شہبازگل کے اس انٹرویو کا ویڈیو بھی چلایا گیا جس کے بعد انہیں فوج کے خلاف بیان دینے اور بغاوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے شہباز گل کو پولیس حراست کے دوران تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا الزام لگایا ہے ۔ اس کے علاوہ خود شہباز گل نے گرفتار کئے جانے کے بعد عدالت میں اپنی پہلی پیشی میں کہا تھا کہ پولیس نے ان پر تشدد کیا ہے۔