Sep ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
  • عمران خان کا خطاب، عدلیہ اور فوج پر تنقید

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کا جملہ وائرل ہورہا ہے کہ وہ فوج اور عدلیہ پر ایسے تنقید کرتے ہیں جیسے باپ بیٹے پر کرتا ہے۔

 پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق بدھ کے چشتیاں کے جلسے میں کہا گیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا یہ جملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے کہ میں فوج اور عدلیہ پر ایسے تنقید کرتا ہوں کہ جیسے باپ اپنے بیٹے پر کرتا ہے تاکہ وہ اچھا انسان بنے۔ 

رپورٹوں کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے اس جلسے میں بھی فوج اور عدلیہ کو ہدف تنقید بنایا لیکن اسی کے ساتھ کہا کہ میں فوج اور عدلیہ پر تعمیری تنقید کرتا ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ان پر ایسے تنقید کرتا ہوں جیسے کہ باپ بیٹے پر کرتا ہے تاکہ وہ وہ اچھا انسان بنے ۔ انھون نے اپنی اس تقریر میں بھی آرمی چیف کی تقرری کا مسئلہ اٹھایا اور تنقید  بھی کی ۔ 

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف بقول ان کے باہر بیٹھ کر یہ فیصلے کررہا ہے کہ نیا آرمی چیف کس کو بننا ہے اور کس کو جیل میں جانا ہے۔ انھوں  نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ نون فوج کو ان سے لڑانے کی کو شش کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون والے چاہے جتنی کوشش کرلیں پاکستانی فوج بھی میری ہے اور ملک بھی میرا ہے۔ 

ٹیگس