Sep ۰۹, ۲۰۲۲ ۲۳:۲۸ Asia/Tehran
  • پاکستانی آرمی چیف اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان اہم گفتگو

پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع جنرل لائیڈ جیمز آسٹن کے درمیان ٹیلی فونی رابطہ ہوا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل لائیڈ آسٹن نے دوران گفتگو باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی استحکام کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی وزیر دفاع نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ پاکستانی عوام کو مکمل تعاون کی پیشکش کی۔

امریکی وزیر دفاع نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاکستانی فوج کی امدادی سرگرمیوں کو سراہا اور ہر سطح پر تعاون بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

ٹیگس