Sep ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۱ Asia/Tehran
  • پاکستان سیلاب کے بعد بیماریاں پھیلنے کے خطرے سے دوچار

پاکستان کو سیلاب کے قہر کے بعد بیماریوں کی ہلاکت خیزی کا سامنا ہے۔

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان ، سیلاب کے بعد بیماریوں سے اموات کے سنگین خطرے سے دوچار ہے۔

انھوں نے کہا  کہ ڈبلیو ایچ او سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی ایک کروڑ ڈالر کی امداد کے بعد، امداد کی نئی اپیل کررہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت عطیات دینے والوں سے اپیل کرتا ہے کہ سیلاب کے بعد بیماریوں سے زندگیاں بچانے کے لئے پاکستان کی دل کھول کر مدد کریں۔

عالمی ادارہ صحت نے قبل ازیں، سیلاب کے بعد بیماریاں پھیلنے کی جانب خبردار کرتے ہوئے پاکستانی عوام سے اپیل کی تھی کہ اپنی مرضی سے خودسرانہ طور پر دواؤں کے استعمال سے پرہیز کریں۔

ڈبلو ایچ او نے پاکستان کے لئے اپنے نمائندے کے حوالے سے کہا تھا کہ اس ملک میں اینٹی بائیوٹک دوائیں، خودسرانہ طور پر بے دریغ استعمال کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے جراثیموں میں ان ادویات کے مقابلے میں مزاحمت بڑھ رہی ہے۔

ٹیگس