Sep ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
  • پاکستان کو بیماریوں کی شکل میں نئے سانحے کا سامنا ہے، اقوام متحدہ

پاکستان میں اقوام متحدہ کے کوآرڈی نیٹر نے سیلاب زدہ علاقوں میں غذائی قلت اور بیماریوں کے پھیلاؤ کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔

فرانس پریس کے مطابق اقوام متحدہ کے کوآرڈی نیٹر جولین ہرنیس کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سیلاب کے بعد غذائی قلت اور بیماریوں کی شکل میں ایک اور المیے کا سامنا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان میں غذا کی کمی اور پانی سے منتقل ہونے والی بیماریوں کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ، سیلاب میں مرنے والوں سے زیادہ ہوسکتی ہے۔
اقوا م متحدہ کے کوآرڈی نیٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت ڈینگی، ملیریا، ڈائریا اور اسہال جیسی  خطرناک بیماری کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب کے وجہ سے تین کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں ۔ دو لاکھ رہائشی مکانات اور دوکانیں، سات ہزار کلومیٹر سڑکیں اور پانچ سو پل تباہ ہوگئے ہیں ۔ صوبہ سندھ کا وسیع علاقہ اب بھی زیرآب ہے اور دسیوں لاکھ لوگ کھلے آسمان تلے یا عارضی خیمہ بستیوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

ٹیگس