آئی ایم ایف اور پاکستان میں آنکھ مچولی
مفتاح اسماعیل نے نے کہا ہے کہ اگلے ماہ ہونے والی میٹنگ میں نئی شرائط پر بات کی جائے گی۔
پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے جو ان دنوں نیویارک کے دورے پر ہیں، کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایم ڈی نے شرائط نرم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
مفتاح اسماعیل نے پاکستان کے وزیر اعظم اور آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات کے بارے میں بتایا کہ آئی ایم ایف نے اگلی قسط کی رقم کا حجم بڑھانے پر بھی آمادگی ظاہر کی۔
وفاقی وزیر خزانہ نے دعویٰ کیا کہ عالمی بینک سے اس سال کے آخر تک 2 ارب ڈالر لے لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد ملکی حالات بدل گئے ہیں۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہر سیلاب متاثر تک نہیں پہنچ سکی ہے، مگر کرپشن کی بات جھوٹ ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا تاثر بڑھا جس سے ڈالر کی قیمت بڑھ گئی، ڈالر کا ریٹ کچھ دنوں میں خود بخود نیچے آجائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے جھک گئی ہے اور اس کے تمام مطالبات مان لئے ہیں۔