Oct ۱۰, ۲۰۲۲ ۰۸:۲۱ Asia/Tehran
  • پاکستان کی پہلی انڈوکرانالوجسٹ نے  لاریٹ ایوارڈ اپنے نام کر لیا

پاکستانی انڈوکرانالوجسٹ ڈاکٹر تسنیم احسن کو انڈوکرائین سوسائٹی کی جانب سے لاریٹ 2023ایوارڈسے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ پوری دنیا میں انڈوکرائین محققین اور معالجین کی کامیابی پر دیا جاتا ہےا ور ڈاکٹر تسنیم احسن ان میں سے ایک ہیں۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی انڈوکرانالوجسٹ ڈاکٹر تسنیم احسن کو انڈوکرائین سوسائٹی کی جانب سے لاریٹ 2023ایوارڈسے نوازا گیا۔

پوری دنیا میں سے اس ایوارڈ کےلئے 12 طبی ماہرین اور پروفینشنل افراد کو اس سال لاریٹ ایوارڈ کے لئے چنا گیا، یہ ایوارڈ  پوری دنیا میں انڈوکرائین محققین اور معالجین  کی کامیابی پر دیا جاتا ہےا ور ڈاکٹر تسنیم احسن ان میں سے ایک ہیں۔

ڈاکٹر تسنیم احسن جناح پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل سنٹر میں پروفیسرہیں، اس کے علاوہ وہ کراچی میں میڈی سیل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیابیٹس اورکرائنولوجی میٹابولیزم شعبہ کی بانی اورین بھی ہیں۔ان کو یہ ایوارڈ کم ترین وسائل کے ساتھ کم وسائل والے علاقوں میں غیرمعمولی خدمات انجام دینے کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹرتسنیم  بین الاقوامی شہرت یافتہ معالج اورماہر تعلیم ہیں جنہوں نے پاکستان میں انڈوکرانالوجی شعبے کے قیام اوراس کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

ٹیگس