Oct ۳۱, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۶ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی بحریہ نے مشترکہ نصل البحر 4 فوجی مشقتیں انجام دی ہیں۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی اور متحدہ عرب امارات کی بحری افواج نے مشترکہ فوجی مشقیں نصل البحر 4  انجام دی ہیں۔

پاکستان بحریہ کے ترجمان کے مطابق یہ ایڈوانس لیول کی مشقیں تھیں جن میں لائیو فائرنگ کا مظاہرہ بھی شامل تھا۔ اس موقع پر دونوں مسلح افواج کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔ پاکستان بحریہ کے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیاری اور متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے تربیتی سربراہ برگیڈئیر اسٹاف عبداللہ سلطان نے ان مشقوں کا معائنہ کیا

اس موقع  پر پاکستان بحریہ کے سربراہ امجد خان نیازی نے پاکستانی بحریہ کی جنگی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان مشقوں کےدوران حاصل ہونے والا پیشہ ورانہ تجربہ بہت مفید اور دونوں بحری افواج کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں مددگار ہوگا۔

ٹیگس