Nov ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
  • پاکستانی دفتر خارجہ نے روس سے وضاحت طلب کر لی
    پاکستانی دفتر خارجہ نے روس سے وضاحت طلب کر لی

پاکستان وزارت خارجہ نے روس سے روسی سینٹر آیگور مورزو کے اس بیان پر وضاحت طلب کی ہے جس میں روسی سینٹر نے کہا تھا کہ پاکستان اور یوکرین نے ایٹمی ہتھیار بنانے کے موضوع پر حالیہ دنوں میں مذاکرات کئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: پاکستانی وزارت خارجہ نے روسی سینٹر آیگور مورزوو کے بیان پر روس سے وضاحت طلب کرلی ہے جس میں روسی سینٹر نے کہا تھا کہ پاکستان اور یوکرین نے حالیہ دنوں میں ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کے موضوع پر مذاکرات کئے ہیں۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے بے بنیاد اور غیر حقیقی بیان پر حیران ہیں۔

ہندوستانی میڈیا نے روسی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے خبر دی تھی کہ یوکرینی ماہرین کا ایک وفد حالیہ دنوں میں پاکستان گیا ہے جہاں اس کی ملاقات ایک پاکستانی وفد سے ہوئی ہے جس کے ساتھ ٹیکنالوجی اور ایٹمی ہتھیار بنانے کے موضوع پر بات چیت کی گئی۔

مورزوو نے یہ الزامات ایک پریس کانفرنس کے دوران لگائے جو یوکرین کے موضوع پر ہو رہی تھی۔

روسی سینٹر نے کہا کہ ہمیں یہ معلوم ہے کہ یوکرین ڈرٹی بم بنا سکتا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ اس منصوبے میں پیسہ کون لگا رہا ہے۔

ان الزامات کے جواب میں پاکستان کاکہنا ہے کہ روسی سینٹر کا یہ بیان غیر منطقی اور پاکستان روس تعلقات کے خلاف ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے امریکی صدر نے پاکستان کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے۔

ٹیگس