Nov ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۱ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کو لندن میں قیام کے دوران اپنے بڑے بھائی اور سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے کئی ملاقاتوں کے بعد لندن میں اپنا قیام مزید ایک روز اور بڑھا دیا۔

سحر نیوز/پاکستان: ڈان اخبار نے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں اپنا قیام ایک روزکے لیے بڑھا دیا۔ شیڈولڈ پروگرام کے مطابق انہیں گزشتہ شب پاکستان لوٹ جانا تھا۔

وزیراعظم کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے اپنے خود ساختہ جلاوطن بھائی کے علاوہ ان کی صاحبزادی اور پارٹی رہنما مریم نواز سے بھی اہم امور پر بات چیت کی ہے جو اس وقت لندن میں موجود ہیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران اگلے آرمی چیف کی تقرری اور حکومت کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کا موضوع گفتگو کا موضوع رہا۔

آرمی چیف کی تعیناتی کو بھی شہباز شریف نے ایک آئینی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں فیصلہ صرف میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے۔

اس سلسلے میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کے حوالے سے اعلان انتیس نومبر سے قبل کر دیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ ’آرمی چیف کی تعیناتی اسی روز کی جائے گی جس روز وزیراعظم کو سمری موصول ہوگی‘۔

ٹیگس