قاتلانہ حملہ پھر سے ہو سکتا ہے: عمران خان
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں دوبارہ قتل کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین وزیر اعظم عمران خان نے ایک غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں راستے سے ہٹانے کا واحد طریقہ انہیں ختم کردینا ہے لہذا انہیں مارنے کا خطرہ بدستور موجود ہے۔
عمران خان نے کہا کہ " میری جان کو اب بھی خطرہ ہے وہ لوگ دوبارہ مجھے مارنے کی کوشش کرسکتے ہیں ۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انھوں نے چھے ہفتے پہلے ہی اپنے اوپر قاتلانہ حملے کے بارے میں بتا دیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ اس حملے کو مذہبی رنگ دیا جائے گا۔
انھوں نے اسی کے ساتھ کہا کہ موت کا خوف انہیں قانون کی حکمرانی کے لئے لڑنے کے مشن سے نہیں روک سکتا ۔ عمران خان نے اسی طرح زمان پارک میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انہیں سو فیصد یقین ہے کہ ان پر اسنائپر فائرنگ کی گئی اور فائرنگ کرنے والے ایک سے زائد تھے ۔