پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا مقصد آرمی چیف کی تقرری کو متنازع بنانا ہے، بلاول بھٹو
Nov ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۲ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیر خارجہ نے الزام لگایا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے ذریعے آرمی چیف کی تقرری کو متنازعہ بنانا چاہتی ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں سابق وزیر اعظم عمران خان پر غیر جمہوری کھیل کھیلنے کا الزام لگایا ۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا اصل مقصد آرمی چیف کی تقرری کو متنازع بنانا ہے۔
انھوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری وزیر اعظم کا اختیار ہے ۔
پاکستان کے وزیر خارجہ نے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کا یہ دعوی مسترد کرتے ہوئے کہ انہیں ایک سازش کے تحت وزیراعظم کے عہدے سے ہٹایاگیا، کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ خان صاحب کو جمہوری طریقے سے ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں بقول ان کے پاکستان کی معیشت اور عوام کو نقصان پہنچا ہے۔