Nov ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۴:۲۵ Asia/Tehran
  • پاکستان کے نئے آرمی چیف کی تقرری کا نوٹیفکیشن

پاکستان میں جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جنرل عاصم منیر تین سال تک ملک کے اعلی ترین فوجی عہدے پر فائز رہیں گے۔ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد، تین سال تک چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے پر باقی رہیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں ان عہدوں پر تقرری کے لئے وزیر اعظم کی سمری کو صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز منظوری دی تھی ۔ انھوں نے سمری منظور کرنے سے پہلے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ پینتالیس منٹ تک ملاقات اور مشاورت بھی کی تھی ۔

جنرل ساحر شمشاد، ستائیس نومبر اور جنرل عاصم منیر، انتیس نومبر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ اسی کے ساتھ موجودہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کے ستائیس نومبر کو اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے انتیس نومبر کو ریٹائر ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

 

ٹیگس