Nov ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

عام انتخابات آئندہ سال اگست کے بعد اپنے وقت پر ہی ہوں گے، یہ کہنا ہے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا۔

سحر نیوز/پاکستان: پاکستانی ذرائع کے مطابق ترک خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں یہ بالکل واضح کر دوں کہا آئندہ انتخابات اگلے سال اگست کے بعد اپنے وقت پر ہوں گے۔

شہباز شریف نے یہ بات اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کے مطالبے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔انہوں نے اپنی حکومت کو ایک آئینی عمل کے ذریعے اقتدارمیں آئی ہوئی حکومت قرار دیا اور کہا کہ اسے پاکستانی عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ قومی اسمبلی کی مدت اگست دوہزار تیئیس میں ختم ہوجائے گی جس کے بعد ایک عبوری حکومت کا قیام عمل میں آئے گا جو انتخابات کرائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو متعدد اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے اور جب انہوں نے چارج سنبھالا تو ملک معاشی تباہی کے دہانے پر تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے گزشتہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ترقی پر مبنی نہیں تھیں اور ان کی وجہ سے ملکی معیشت کو متعدد چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹیگس