Dec ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
  • ممکنہ امریکی پابندیوں پرتشویش نہیں، پاکستان

پاکستان کے وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو روس سے تیل خریدنے کے لئے ممکنہ امریکی پابندیوں کے حوالے سےکو‏ئی تشویش نہیں ہے

سحرنیوز/ پاکستان: پاکستان کے وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے بتایا ہے کہ روس کا ایک وفد بہت جلد پاکستان کا دورہ کرنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وفد بیس جنوری سے پہلے اسلام آباد پہنچےگا ۔ انہوں نے بتایا کہ ایندھن کی خریداری کے لئے زرمبادلہ کے ذخائر پاکستان کے پاس موجود ہیں اور ماسکو نے بھی اسلام آباد کو سستا تیل فروخت کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

پاکستان کے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے بتایا کہ گذشتہ دنوں ایک ارب ڈالر پر مشتمل عالمی مالیاتی مراکز کے قرضے واپس کئے جا چکے ہیں اور امریکہ کی مالیاتی پابندیوں کی جانب سے بھی کسی قسم کی تشویش اسلام آباد کو لاحق نہیں ہے۔

روس سے تیل اور گیس کی خریداری پر مغربی ممالک کی مخالفت کی رپورٹوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ اسلام آباد نے قومی اور بین الاقوامی قوانین کے پیش نظر اپنے مسائل کے حل کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ٹیگس