Dec ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
  • کراچی میں نیڈ یونیورسٹی طالب علم کے قتل میں مبینہ غیرقانونی افغان شہری گرفتار

نیڈ یونیورسٹی کراچی کے پٹرولیم انجینرنگ کے ایک طالب علم کو دوران ڈکیتی قتل کرنے والا غیرقانونی افغان شہری پولیس مقابلے کے بعد سپر ہائی وے سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیڈ یونیورسٹی کراچی کے ایک طالب علم بلال ناصر کو غیر قانونی افغان شہری نے اس وقت فائر کرکے قتل کر دیا جب ڈکیٹی کی واردات کے دوران طالب علم نے مزاحمت کی کوشش کی۔

پاکستانی میڈیا کی تفصیلات کے مطابق پٹرولیم انجینرنگ کا طالب علم بلال ناصر یونیورسٹی کے باہر موجود چائے خانے کے پاس موجود تھا کہ 16 سالہ افغان غیر قانونی پناہ گزین نظام الدین نے ایک اور افغان تاجک پناہ گزین کی مدد سے طالب علم سے موبائل فون اور دیگر سامان گن پوائنٹ پر چھینے کی کوشش کی، مزاحمت پر پاکستانی یونیورسٹی طالب علم کو افغان پناہ گزین نے گولی مار کر قتل کردیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق طالب علم کے قتل کے بعد یونیورسٹی کے باہر اور کراچی شہر میں مظاہرے شروع ہوگئے جس پر مشرقی کراچی کے ایس ایس پی سید عبدالرحیم شیرازی نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر پولیس مقابلے کے بعد افغان تاجک شہری کو دوسرے تاجک شہری کے ہمراہ گرفتار کر لیا۔

مبینہ غیر قانونی افغان تاجک پناہ گزین کراچی کے جمالی پل علاقے کا رہائشی تھا، کراچی پولیس نے غیرقانونی پناہ گزینوں کو قانون کے دائرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ 

ٹیگس