Dec ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
  • پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں سے متعلق اہم اجلاس آج

پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے آج ایک مشاورتی اجلاس طلب کیا ہے۔

سحر نیوز/پاکستان: پاکستانی ذرائع کے مطابق یہ اجلاس لاہور میں ہوگا جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا اور ساتھ ہی تحریک عدم اعتماد جمع کرانے سمیت دیگر آئینی و قانونی امور پر گفتگو ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق اس اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف کے علاوہ آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور دیگر اہم رہنما موجود ہوں گے اور موضوع کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

اُدھر خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ان کے صوبے میں پی ٹی آئی کی پوزیشن مضبوط ہے اور اُسے تحریک عدم اعتماد کا کوئی خطرہ نہیں۔ جیو نیوز کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے کے معاملے پر پرویز الہٰی نے بہت اچھا کردار ادا کیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کافی دنوں سے یہ کہا جارہا تھا کہ پرویز الہٰی عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر جائیں گے، مگر ایسا کچھ نہیں ہوا۔

 

ٹیگس